اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل کی تیسری بار فاتح

اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل کی تیسری بار فاتح

یونائیٹڈ نے آخری گیند پر سلطانز کو شکست دی
اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل کی تیسری بار فاتح

Webdesk

|

19 Mar 2024

اسلام آباد یونائیٹڈ ملتان سلطانز کو فائنل میں دو وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کا فاتح بن گیا۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان پاکستان سپرلیگ کا فائنل کھیلا گیا جس میں چیئرمین پی سی بی، وزیراعلیٰ سندھ، کور کمانڈر، ڈی جی رینجرز سمیت اعلیٰ سیاسی اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔

اسٹیڈیم میں ابتدا میں تو رش نظر نہیں آیا مگر پھر دس بجے کے بعد داخلہ مفت ملنے پر کراچی کے شہری بڑی تعداد میں اسٹیڈیم پہنچے۔

ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے، عثمان خان 57 اور افتخار احمد 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے عماد وسیم نے چار اوورز میں 23 رنز دے کر پانچ وکٹیں لیں۔

ہدف کے تعاقب میں یونائیٹڈ کو آغاز اچھا نہ ملا اور پہلا کھلاڑی 26 جبکہ آغا سلمان 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ مارٹن کپٹل 50 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ عماد وسیم نے 19 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔

ملتان سلطانز کے خوش دل شاہ  اور افتخار احمد دو، دو جبکہ ڈیوڈ ویلے، محمد علی اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!