سلمان علی آغا کے پاس بابر اعظم کے کیا راز ہیں؟

سلمان علی آغا کے پاس بابر اعظم کے کیا راز ہیں؟

سلمان علی آغا کی اہلیہ کی ایک پوسٹ نے سوالات جنم دے دیے
سلمان علی آغا کے پاس بابر اعظم کے کیا راز ہیں؟

ویب ڈیسک

|

15 Nov 2025

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے طویل وقفے کے بعد بالآخر گزشتہ روز اپنی انٹرنیشنل سنچری مکمل کرکے مداحوں اور ساتھی کھلاڑیوں کے دل جیت لیے۔

83 اننگز کے بعد آنے والی اس سنچری پر ٹیم کے تمام ارکان نے انہیں مبارکباد پیش کی، جبکہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے بھی بابر کو گلے لگا کر خوشی کا اظہار کیا۔

سلمان آغا کی اہلیہ صبا سلمان نے اس موقع کی ایک تصویر انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی، جس میں دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے نظر آ رہے ہیں۔

کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ "کچھ باتیں ایسی ہیں جو صرف ان دونوں کے درمیان ہیں۔ شاید وہ کبھی سب کو بتائیں، مگر فی الحال بابر بھائی کو کامیابی مبارک ہو۔ سلمان، تمہیں ہمیشہ بابر میں ایک سچا دوست ملے گا۔"

سلمان علی آغا کی اہلیہ صبا سلمان کی یہ مبہم پوسٹ سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین میں دلچسپی بڑھ گئی ہے، اور وہ جاننے کے لیے سوالات اٹھا رہے ہیں کہ آخر وہ کون سی بات ہے جس کا ذکر صرف بابر اعظم اور سلمان آغا تک محدود ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!