سپر ایٹ مرحلہ، انگلینڈ نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی

سپر ایٹ مرحلہ، انگلینڈ نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے دیا گیا 165 رنز کا ہدف انگلینڈ با آسانی حاصل کرلیا۔
سپر ایٹ مرحلہ، انگلینڈ نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی

Webdesk

|

24 Feb 2026

پالی کیلے :آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں انگلینڈ نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دیدی۔ پاکستان کی جانب سے دیا گیا 165 رنز کا ہدف انگلینڈ نے آخری اوور میں حاصل کرلیا۔

پالی کیلے میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 164رنز بنائے۔ صاحبزادہ فرحان 63 رنز بناکر نمایاں رہے۔

انگلینڈکی پہلی وکٹ صفر پر گری۔ فل سالٹ پہلی گیند پر شاہین کا شکار بنے۔ جوز بٹلر بھی شاہین کی گیند پر 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔جیکب بیتھل 8 رنز پر پویلین لوٹے۔اس کے علاوہ ٹام بنٹن  عثمان طارق کی گیند پر 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔بروک نے شاندار سنچری اسکور کی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

انگلینڈ کے خلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ۔فہیم اشرف کی جگہ شاہین آفریدی کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!