سپر ایٹ مرحلہ، پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

سپر ایٹ مرحلہ، پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

انگلینڈ کے خلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے
سپر ایٹ مرحلہ، پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Webdesk

|

24 Feb 2026

کراچی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8  مرحلے میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پالی کیلے میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی ہے۔

انگلینڈ کے خلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ فہیم اشرف کی جگہ شاہین آفریدی کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستانی ٹیم میں کپتان سلمان آغا، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، صائم ایوب ، فخر زمان ، عثمان خان، شاہین آفریدی، سلمان مرزا ، عثمان طارق ، محمد نواز،  شاداب خان شامل ہیں۔

دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سپر 8 مرحلے میں پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!