سپر ایٹ مرحلہ، پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 165 رنز کا ہدف دے دیا
Webdesk
|
24 Feb 2026
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کو جیت کے لئے 165 رنز کا ہدف دے دیا۔
پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے پالی کیلے میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی ہے۔
پاکستان نے 20 اوورز کے اختتام پر 9وکٹوں پر 164 رنز بنائے، صائم ایوب7 اور سلمان علی آغا 5 اور بابر اعظم 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کے خلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ فہیم اشرف کی جگہ شاہین آفریدی کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
پاکستانی ٹیم میں کپتان سلمان آغا، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم ، صائم ایوب ، فخر زمان ، عثمان خان، شاہین آفریدی، سلمان مرزا ، عثمان طارق ، محمد نواز، شاداب خان شامل ہیں۔
Comments
0 comment