سپر ایٹ مرحلہ، ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 107 رنز سے شکست دیدی
Webdesk
|
23 Feb 2026
ممبئی: ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کے خلاف آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں رنز کا پہاڑ کھڑا کرتے ہوئے 255 رنز کا ہدف دیا، جبکہ زمبابوے کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں صرف 147 رنز بنا سکی۔
ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو اسے سخت بھاری پڑا۔
ویسٹ انڈیز نے میدان میں چھکے چوکوں کی بارش کردی اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز بنالیے۔ ویسٹ انڈیز کی اننگز میں کل 19 چھکے اور 16 چوکے لگائے گئے۔
یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ کا دوسرا بڑا اسکور ہے، سب سے بڑے اسکور کا ریکارڈ سری لنکا کے پاس 260 رنز کا ہے جو اس نے 2007 کے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کینیا کے خلاف بنایا تھا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیمرون ہیٹ مائر نے 85 ، رومان پاول نے 59، شیرفین ردرفورڈ نے 31 رنز بنائے۔
زمبابوے کی جانب سے موزاربانی اور ناگا وارا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 147 رنز بنا سکی۔
Comments
0 comment