تھائی باکسرکو پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے ناک آؤٹ کردیا
شہیر آفریدی مڈل ویٹ کیٹیگری میں دونوں ٹائٹل کے چیمپئن ہیں۔
Webdesk
|
21 Apr 2024
بنکاک: پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے تھائی باکسر پتونگ پونگ کو ایشین باکسنگ فیڈریشن اور ورلڈ باکسنگ کونسل کے ٹائٹل کی فائٹ میں ناک آؤٹ کردیا۔
پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے تیسرے راؤنڈ میں تھائی باکسر کو ناک آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ شہیر آفریدی مڈل ویٹ کیٹیگری میں دونوں ٹائٹل کے چیمپئن ہیں۔
ڈبلیو بی اے کی ٹائٹل فائٹ میں شہیر آفریدی کا مقابلہ بھارتی باکسر کلبیر ڈھاگہ سے ہوگا۔شہیر آفریدی ڈبلیو بی اے کی ٹائٹل فائٹ پھر سے زور آزمائی کریں گے۔
بھارتی باکسر کلبیر ڈھاگہ پہلے شہیر آفریدی کو ہراچکے ہیں۔بھارتی باکسر شہیر آفریدی سے مقابلہ جون میں ہونے کا امکان ہے۔
Comments
0 comment