تصور نہیں تھا کسی سے اتنی محبت ہوگی، شاہین کا شادی کی سالگرہ پر اہلیہ کیلیے محبت بھرا جذباتی پیغام

تصور نہیں تھا کسی سے اتنی محبت ہوگی، شاہین کا شادی کی سالگرہ پر اہلیہ کیلیے محبت بھرا جذباتی پیغام

شاہین کی شاہد آفریدی کی بیٹی سے شادی 2023 میں ہوئی
تصور نہیں تھا کسی سے اتنی محبت ہوگی، شاہین کا شادی کی سالگرہ پر اہلیہ کیلیے محبت بھرا جذباتی پیغام

ویب ڈیسک

|

3 Feb 2025

شادی کی دوسری سالگرہ پر شاہین کا اہلیہ کیلیے محبت بھرا جذباتی پیغام

للپاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنی اہلیہ انشا آفریدی کو شادی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔ 

 شاہین آفریدی نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی ازدواجی زندگی کو خوشیوں، محبت اور انشا کی بے لوث حمایت سے بھرپور قرار دیا۔

شاہین نے اپنے پیغام میں لکھا، "یقین کرنا مشکل ہے کہ دو سال گزر گئے ہیں۔ میں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ میں کسی کے ساتھ اتنی گہری محبت اور تعلق محسوس کر سکتا ہوں، جب تک کہ تم نے اسے ممکن نہ بنا دیا۔"

انہوں نے مزید کہا، "ہماری زندگیوں کو خوبصورت بنانے کے لیے شکریہ، میں اور علی یار ہمیشہ تمہارے شکر گزار رہیں گے۔ سالگرہ مبارک - میری محبت، میری بہترین دوست، میری روح! ان شاء اللہ، ایسے کئی سال مزید ایک ساتھ گزاریں گے۔"

شاہین کے مداحوں اور جاننے والوں نے کمنٹس میں جوڑے کو مبارکباد دی اور ان کے مضبوط رشتے کی تعریف کی۔

شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی، جو کہ سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی ہیں، 3 فروری 2023 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ اس جوڑے کے ہاں اگست 2024 میں ایک بیٹے کی ولادت ہوئی جس کا نام انہوں نے علی یار رکھا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!