ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا کے لئے بری خبر
Webdesk
|
15 Jan 2026
سدنی: ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا کے آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس انجری کا شکار ہوگئے۔بگ بیش لیگ میں میچ کے دوران آسٹریلوی آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس کے دائیں ہاتھ میں انجری ہوئی جس کے بعد وہ میدان سے باہر چلے گئے۔
اننگز کے 15ویں اوور کی آخری گیند پر جیمی اوورٹن کی لینتھ ڈیلیوری اضافی باؤنس کی وجہ سے آل راؤنڈ کو لگی۔فزیو کے میدان میں آنے کے بعد اسٹوئنس چلے گئے انہوں نے 20 گیندوں پر 23 رنز بنائے تھے جبکہ اسٹارز نے میچ میں 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
اسٹوئنس کی انجری کی متعلق اسٹارز کی جانب سے کوئی اپ ڈیٹ فراہم نہیں کی گئی ہے تاہم ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ان کی انجری آسٹریلیا کے لیے دھچکا ثابت ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کی جانب سے میگا ایونٹ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ میں آل راؤنڈ بھی شامل ہیں۔ ٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا اپنا پہلا میچ 11 فروری کو کولمبو میں آئرلینڈ سے کھیلے گا۔
Comments
0 comment