ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل جنوبی افریقا کے لئے بری خبر

ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل جنوبی افریقا کے لئے بری خبر

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 بھارت اور سری لنکا میں 7 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا
ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل جنوبی افریقا کے لئے بری خبر

Webdesk

|

20 Jan 2026

پریٹوریا: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 سے قبل جنوبی افریقا کے آل راؤنڈر ڈونووین فریرا انجری کا شکار ہوگئے۔جنوبی افریقا کے آل راؤنڈر ڈونووین فریرا، ایس 20 لیگ میں پریٹوریا کیپٹلز کے خلاف میچ میں کور پر باؤنڈری پر فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے۔

ڈونووین نے اننگز کی آخری گیند پر چوکا روکنے کی کوشش کرتے ہوئے فل لینتھ ڈائیو لگائی اس دوران ان کے بائیں کندھے پر انجری ہوئی۔میچ کے بعد ڈونووین نے کہا کہ وہ تکلیف میں ہیں اور اسکین کروائیں گے جس کے بعد ہی کچھ کہا جاسکے گا۔

انجری نے انہیں ایس اے 20 سیزن کے بقیہ میچوں سے بھی باہر کردیا ہے، جوبرگ سپر کنگز کو پلے آف میں جگہ بنانے کے لیے پارل رائلز کو شکست دینا ہوگی۔

فریرا کی عدم موجودگی جنوبی افریقا کے ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کو بھی متاثر کرسکتی ہے کیونکہ انہیں اسکواڈ میں فنشر، بیک اپ وکٹ کیپر اور پارٹ ٹائم بولنگ آپشن کے طور پر منتخب کیا تھا۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے بیٹر ٹونی ڈی زورزی بھی دسمبر میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے تھے امکان ہے کہ وہ رواں ماہ کے آخر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی ٹی 20 سیریز میں شرکت کریں گے۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 بھارت اور سری لنکا میں 7 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا۔ جنوبی افریقہ اپنی مہم کا آغاز 9 فروری کو کینیڈا کے خلاف کرے گا، گروپ مرحلے کے میچز افغانستان، نیوزی لینڈ اور متحدہ عرب امارات کے خلاف ہوں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!