ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

صائم ایوب، عثمان خان، اعظم خان، ابرار احمد اور عباس آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ڈیبیو کریں گے
ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

ویب ڈیسک

|

24 May 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

سلیکشن کمیٹی نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے  15 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔

اسکواڈ میں صائم ایوب، محمد رضوان، فخر زمان، اعظم خان، عثمان خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، محمد عامر، عباس آفریدی، نسیم شاہ حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔

صائم ایوب، عثمان خان، اعظم خان، ابرار احمد اور عباس آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ڈیبیو کریں گے۔

سلیکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ ورلڈکپ کے لیے ٹیم متوازن ہے جس میں تجربہ کار اور نوجوان کرکٹرز شامل ہیں، حارث رؤف کو فٹ ہونے کی وجہ سے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے اور اُن کا ایونٹ میں بہت اہم کردار ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے میں شامل ہے۔ جس میں بھارت، آئرلینڈ، کینیڈا اور امریکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان اپنا پہلا میچ  6 جون کو میزبان امریکا کے خلاف کھیلے گا جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 9 جون کو نیویارک میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور کینیڈا 11جون کو مدمقابل ہوں گے جبکہ 16 جون کو پاکستان آخری گروپ میچ آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!