ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان نے آسٹریلیا کو وائٹ واش کردیا
Webdesk
|
1 Feb 2026
کراچی: پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں میچ میں 111 رنز سے شکست دے کر وائٹ واش کر دیا۔ پاکستان نے آخری بار آسٹریلیا کے خلاف 2018 میں 0-3 سے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی تھی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم 208 کے تعاقب میں 96 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
کینگروز کی جانب سے مارکس اسٹوائنس 23 اور کیمرون گرین 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جوش فلیپی 14، مچل اوون 8،میتھیو کونمین 5، میتھیو شارٹ 2، کپتان مچل مارش 1، میٹ رینشا 1 جبکہ کوپر کونولی 0 کے انفرادی اسکور پر آٹ ہوئے۔
بین ڈوارشوئس 7 رنز بنا کر ناٹ آٹ پویلین لوٹے۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 5 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے دو جبکہ ابرار احمد اور نسیم شاہ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
Comments
0 comment