ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: افغانستان کے کھلاڑی انفرادی کارکردگی میں سرفہرست

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: افغانستان کے کھلاڑی انفرادی کارکردگی میں سرفہرست

ارشدیپ سنگھ اور فضل الحق فاروقی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بنادیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: افغانستان کے کھلاڑی انفرادی کارکردگی میں سرفہرست

Webdesk

|

30 Jun 2024

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت نے شاندار فتح حاصل کرلی، پورے ٹورنامنٹ میں بھارتی ٹیم ناقابل شکست رہی لیکن  انفرادی کارکردگی میں افغانستان کے کھلاڑی سرفہرست رہے۔

افغانستان کے اوپنر رحمن اللہ گرباز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انفرادی کارکردگی کے لحاظ سے 281رنز بناکر ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بنے۔

بھارت کے روہت شرما نے 257، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ نے 255 اور کوئنٹن ڈی کوک نے 243 رنز اسکور کیے۔

بولنگ میں بہترین کارکردگی کی اگر بات کی جائے تو افغانستان کے فاسٹ بولر فضل الحق فاروقی اور بھارت کے ارشدیپ سنگھ نے 17 ، 17 وکٹیں حاصل کیں، جنوبی افریقا کے اینرخ نوکیا اوربھارت کے جسپریت بمرا نے 15، 15 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ارشدیپ سنگھ اور فضل الحق فاروقی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بنادیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!