ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

بھارت کی جانب سے جسپریت بھمراہ نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Webdesk

|

1 Mar 2026

کلکتہ: بھارت  نے ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر 8 کے گروپ 1 کے اہم میچ میں شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

بھارت نے کلکتہ میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیز نے 40، جیس ہولڈر نے 37، رومان پاول نے 34 اور شائی ہوپ نے 32 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے جسپریت بھمراہ نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔بھارت نے 196 رنز کا ہدف 20 ویں اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!