ٹیم میں گروپ بندی، رضوان نے خاموشی توڑ دی

ٹیم میں گروپ بندی، رضوان نے خاموشی توڑ دی

محمد رضوان کی چیئرمین پی سی بی کی بھی تعریف
ٹیم میں گروپ بندی، رضوان نے خاموشی توڑ دی

Webdesk

|

2 Jul 2024

پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ٹیم کے اندر گروپ بندی کی افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔

پشاور میں اسپورٹس جرنلسٹ کے عالمی دن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے 32 سالہ کرکٹر نے کہا کہ ٹیم صرف پاکستان کے سبز جھنڈے کے لیے کھیلتی ہے، اور ان کی توجہ صرف اور صرف مخالف ٹیم پر ہوتی ہے جس کا انہیں سامنا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم ملک کے لیے کھیلتے ہیں تو صرف مخالف ٹیم کے بارے میں سوچتے ہیں۔ ہمیں گیند اور بلے کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔ رضوان نے مزید کہا کہ "صرف محنت اور ہمت ہمارے ہاتھ میں ہے، جو لوگ تنقید کو برداشت نہیں کر سکتے وہ زندگی میں کچھ حاصل نہیں کر سکتے۔ ہمیں اس بات پر توجہ دینی چاہیے کہ ہم ملک کے لیے کیا کر سکتے ہیں، نہ کہ دوسرے کیا کہتے ہیں‘‘۔

رضوان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی محنت کی بھی تعریف کی اور کہا کہ میں چیئرمین کو دیکھا ہے کہ اگر وہ رات کو امریکہ میں ہوں گے تو صبح لاہور میں ہوں گے، پھر رات کو ملتان میں ہوں گے اور پھر وہ آئرلینڈ میں ہوں گے۔ میرے خیال میں محسن نقوی بہت سخت متحرک چیئرمین کرکٹ بورڈ ہیں‘‘۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!