تیسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

تیسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان کا 179 رنز کا ہدف کیوی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
تیسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

Webdesk

|

22 Apr 2024

 راولپنڈی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں 7 وکٹوں سے ہرادیا۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کا 179 رنز کا ہدف کیوی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

ڈین فاکس کرافٹ نے 31، ٹم رابنسن نے 28 اور ٹم سیفرٹ نے 21 رنز بنائے۔ جیمز نیشم 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے،نیوزی لینڈ کی طرف سے مارک چیپمین 87 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

پاکستان کی طرف سے نسیم شاہ نے ایک اور عباس آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

 قبل ازیں نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا،پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور بابراعظم نے اننگز کا آغاز کیا، صائم ایوب 32 اور بابراعظم 37 رنز بناکرپویلین لوٹ گئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!