وہاب ریاض اور عبد الرزاق سلیکشن کمیٹی کے عہدے سے برطرف

وہاب ریاض اور عبد الرزاق سلیکشن کمیٹی کے عہدے سے برطرف

یہ فیصلہ چیئرمین پی سی بی کے احکامات کی روشنی میں کیا گیا ہے
وہاب ریاض اور عبد الرزاق سلیکشن کمیٹی کے عہدے سے برطرف

ویب ڈیسک

|

10 Jul 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے عہدے سے برطرف کردیا۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں حال ہی میں ختم ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں گرین شرٹ کی ناقص کارکردگی کے بعد کیا گیا ہے۔

محمد یوسف، اسد شفیق اور بلال آصف اگلے احکامات تک ٹیم کی سلیکشن کے حوالے سے فیصلے کریں گے۔

نجی ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ "T20 ورلڈ کپ کے اسکواڈ کے انتخاب میں وہاب ریاض اور عبد الرزاق کا اثر و رسوخ نمایاں تھا اور انہوں نے اچھی کارکردگی نہ دکھانے والے کھلاڑیوں کی بہت زیادہ حمایت کی۔"

ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالرزاق اور وہاب ریاض کو ہٹانے کا فیصلہ کرکٹ باڈی کے سربراہ کی جانب سے اعلان کردہ 'بڑی سرجری' کے مطابق کیاگ یا ہے۔

ایک دن قبل محسن نقوی نے پاکستان کے تینوں فارمیٹس کے ہیڈ کوچز اور سابق اور موجودہ کھلاڑیوں سے دو ملاقاتیں بھی کیں۔ پہلی ملاقات کے دوران، پاکستان کے وائٹ بال کے کوچ گیری کرسٹن اور ریڈ بال کے کوچ جیسن گلیسپی کو ملک کی کرکٹ کو بہتر بنانے کے لیے "فری ہینڈ" دیا۔

نقوی نے دوسری ملاقات دو درجن سے زیادہ سابق کرکٹرز سے ملاقات کی تاکہ ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!