ویرات کوہلی کا چیمپئنز ٹرافی کے بعد ریٹائرمنٹ کا اشارہ

ویرات کوہلی کا چیمپئنز ٹرافی کے بعد ریٹائرمنٹ کا اشارہ

بھارت کے پاس اب ایسا اسکواڈ ہے جو اگلے 8 سالوں تک کرکٹ پر حکمرانی کرسکتا ہے، ویرات کوہلی
ویرات کوہلی کا چیمپئنز ٹرافی کے بعد ریٹائرمنٹ کا اشارہ

ویب ڈیسک

|

10 Mar 2025

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اہم بلے باز ویرات کوہلی نے چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد اپنے کیریئر کے مستقبل کے حوالے سے اہم اشارے دیے ہیں۔ 

چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ اب میرا سفر زیادہ عرصے ٹیم کے ساتھ نہیں چل سکتا، جب آپ ٹیم کو چھوڑنے والے ہوتے ہیں تو آپ چاہتے ہیں کہ ٹیم ایک بہتر پوزیشن پر ہو۔ مجھے لگتا ہے کہ ہمارے پاس ایک ایسا اسکواڈ ہے جو اگلے 8 سال تک دنیا کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔"  

انہوں نے مزید کہا کہ " میرے لیے بھارت کی نمائندگی کرنا اور کرکٹ کھیلنا یہ ایک حیرت انگیز تجربہ رہا۔ ہم آسٹریلیا کے مشکل دورے کے بعد اچھی واپسی چاہتے تھے اور ایک بڑا ٹورنامنٹ جیتنا چاہتے تھے۔ چیمپئنز ٹرافی جیتنا شاندار ہے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ڈریسنگ روم میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، اور یہ کھلاڑی مزید بہتری کی کوشش کر رہے ہیں، جن کے ساتھ ہم اپنے تجربات شیئر کرتے ہیں اور اس سے ٹیم مضبوط ہوتی ہے‘۔

ویرات نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کی تعریف کرتے ہوئے کہا، "ہمارا اسکواڈ فی الحال اگلے 8 سالوں تک دنیا کے خلاف مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ ہر کھلاڑی نے متاثر کن پرفارمنس دی ہے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک حیرت انگیز ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔ ہم نے پریکٹس سیشنز میں جتنی محنت کی ہے، اس کا نتیجہ (یہ جیت) بہت اچھا لگتا ہے۔"  

کوہلی کے اس بیان نے ان کی ممکنہ ریٹائرمنٹ کے بارے میں بحث کو ہوا دے دی ہے۔ اگرچہ انہوں نے براہ راست ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا، لیکن ان کے الفاظ سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ وہ ٹیم کو ایک مضبوط پوزیشن پر چھوڑ کر اپنے کیریئر کا اگلا قدم اٹھانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔  

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!