سعودی عرب: قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 8 ہزار گرفتار

سعودی عرب: قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 8 ہزار گرفتار

بارڈر سکیورٹی قانون کی خلاف ورزی کرنے پر 2653 اور لیبر قانون کی خلاف ورزی کرنے پر 1171 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
سعودی عرب: قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 8 ہزار گرفتار

Webdesk

|

31 May 2026

ریاض: سعودی سکیورٹی اداروں نے ایک ہفتے کے اندر مملکت کے تمام علاقوں میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے لگ بھگ 8090 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

رہائش، لیبر اور بارڈر سکیورٹی کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی نگرانی اور گرفتاری کے لیے مشترکہ مہموں کے نتیجے میں رہائشی نظام کی خلاف ورزی کرنے والے 4266 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق بارڈر سکیورٹی قانون کی خلاف ورزی کرنے پر 2653 اور لیبر قانون کی خلاف ورزی کرنے پر 1171 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

مملکت کے اندر سرحد عبور کرنے کی کوشش کے دوران گرفتار ہونے والے افراد کی کل تعداد لگ بھگ 1176 تھی جن میں سے 25 فیصد یمنی شہری تھے۔ 68 فیصد ایتھوپیائی شہری تھے۔

دیگر قومیتوں کے افراد 7 فیصد رہے۔ غیر قانونی طریقے سے مملکت سے باہر سرحد عبور کرنے کی کوشش پر 71 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سکیورٹی اداروں کی مہموں کے نتائج میں رہائش، لیبر اور بارڈر سکیورٹی کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو منتقل کرنے، پناہ دینے، کام پر رکھنے اور ان پر پردہ ڈالنے میں ملوث 13 افراد کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

وزارت داخلہ نے تاکید کی ہے کہ جو کوئی بھی بارڈر سیکیورٹی قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے مملکت میں داخلے میں سہولت فراہم کرے گا یا انہیں مملکت کے اندر منتقل کرے گا، یا انہیں پناہ گاہ فراہم کرے گا، یا انہیں کسی بھی شکل میں کوئی مدد یا خدمت پیش کرے گا وہ خود کو 15 سال تک قید اور 10 لاکھ ریال تک کے جرمانے کی سزاں کے سامنے پیش کرنے والا ہوگا۔

وزارت داخلہ نے عام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی اطلاع ہیلپ لائن نمبروں پر دیں۔

مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض اور منطقہ شرقیہ کے علاقوں کے لیے نمبر 911 پر اطلاع دی جا سکتی ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں 999 اور 996 کے ہیلپ لائن نمبر پر کال کی جاسکتی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!