صارفین کے لئے یوٹیوب نے منفرد فیچر متعارف کرادیا
آپ اے آئی کو ایک پروموٹ کے ذریعے اپنی دلچسپیوں سے آگاہ کریں گے جس سے پرسنلائز فیڈ کو تیار کرنا ممکن ہو جائے گا۔
Webdesk
|
31 May 2026
نیویارک: یوٹیوب میں اکثر جب لوگ لاگ ان ہوتے ہیں تو ان کے سامنے ایک جیسی ویڈیوز سامنے نظر آتی ہیں، مگر اب آپ اپنی ہوم فیڈ کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کی مدد سے تبدیل کرسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیوب کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس کا مقصد صارفین کو اپنی دلچسپیوں کے مطابق ہوم فیڈ کو پرسنلائز کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
کمپنی کی جانب سے بیان میں بتایا گیا کہ آپ اے آئی کو ایک پروموٹ کے ذریعے اپنی دلچسپیوں سے آگاہ کریں گے جس سے پرسنلائز فیڈ کو تیار کرنا ممکن ہو جائے گا۔
اے آئی کسٹمائز فیڈ نامی یہ فیچر ابھی امریکا میں متعارف کرایا گیا ہے، مگر جلد اسے دیگر ممالک تک بھی توسیع دی جائے گی۔
Comments
0 comment