35 mins ago
حجاج کرام کی رخصتی کے ساتھ ہی سعودی عرب میں اگلے حج کی تیاریاں شروع
Webdesk
|
31 May 2026
ریاض: وہ لمحہ جب آخری حاجی مناسک ادا کرنے کے بعد اپنے ملک کی طرف روانہ ہو کر مشاعر مقدسہ کو خیرباد کہتا ہے، اسی لمحے سعودی عرب اگلے حج سیزن کی تیاریاں پہلے ہی شروع کر چکا ہوتا ہے۔
سعودی عرب میں حج کی کامیابی کو ایک اختتامی مرحلے کے بجائے منصوبہ بندی اور ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز سمجھا جاتا ہے۔ سعودی عرب ضیوف الرحمن (اللہ کے مہمانوں)کی خدمت کے لیے سال بہ سال نئے ہونے والے ایک مربوط ورک سسٹم کے تحت کام کرتا ہے۔
سعودی وزارتِ داخلہ کی جانب سے 1447 ہجری کے حج سیزن کے منصوبے کی کامیابی کے اعلان کے ساتھ ہی ایک ایسے عظیم الشان قومی نظام کی تصویر واضح ہو کر سامنے آتی ہے جس نے حجاج کرام کے اپنے ملک سے روانگی سے لے کر واپسی تک حج کے سفر کو محفوظ بنانے کے لیے طویل مہینوں تک کام کیا ہوتا ہے۔
یہ ایک ایسے مربوط تجربے کے تحت ہوتا ہے جس نے امن و امان، تنظیم، خدمات اور جدید ٹیکنالوجی کو یکجا کیا گیا ہوتا ہے۔
Comments
0 comment