ویرات کوہلی کے پانی کی قیمت 12 ہزار روپے سے زائد

ویرات کوہلی کے پانی کی قیمت 12 ہزار روپے سے زائد

ویرات کوہلی خاص قسم کا پانی پیتے ہیں، جس کے صرف چار گلاس کی قیمت 12 روپے ہے
ویرات کوہلی کے پانی کی قیمت 12 ہزار روپے سے زائد

ویب ڈیسک

|

19 Jan 2025

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی لگژری زندگی بسر کررہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی کا پرتعیش طرز زندگی شاندار ہے اور اُن کا شمار سالانہ کروڑوں کمانے والی شخصیات میں ہوتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی روز مرہ کی زندگی میں جو پانی استعمال کرتے ہیں وہ 4 ہزار بھارتی روپے فی لیٹر میں ملتا ہے جس کی پاکستانی کرنسی میں قیمت 12 ہزار 600 سے زائد بنتی ہے۔

کوہلی کے پرتعیش طرز زندگی اور پانی کی قیمت جان کر مداح ششدر ہیں جبکہ اس حوالے سے دو مختلف آرا بھی سامنے آئیں ہیں۔ ایک طبقے کا کہنا ہے کہ کوہلی کو بھارت میں غربت ختم کرنے کیلیے کردار ادا کرنا چاہیے جبکہ دوسرے کا کہنا ہے کہ پرتعیش زندگی ویرات، انوشکا اور اُن کے گھر والوں کا حق ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!