زمان خان کی ہوا میں گھومتی ہوئی یارکر پر اسٹیو اسمتھ کلین بولڈ
Webdesk
|
19 Jan 2026
سڈنی : برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی پیسر زمان خان کی ہوا میں گھومتی ہوئی یارکر پر اسٹیو اسمتھ کلین بولڈ ہوگئے۔
بگ بیش لیگ میں زمان خان نے اپنی بولنگ سے شائقین کا دل خوش کردیا، آسٹریلیا کے مایہ ناز بیٹر اسٹیو اسمتھ جو کہ سڈنی سکسرز کی نمائندگی کررہے ہیں، زمان نے انھیں اپنی ناقابل یقین یارکر پر اس طرح کلین بولڈ کیا کہ بیٹر خود بھی پریشان ہوگئے۔
زمان خان کی اس خوبصورت ڈیلیوری کی ویڈیو بی بی ایل نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر شیئر کی اور اس گیند کو ''ناقابل یقین''یارکر کا نام دیا ہے۔
اسمتھ جو اس وقت 40 گیندوں پر 54 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے وہ زمان خان کی گیند کو سمجھنے میں بری طرح ناکام رہے اور سووئنگ ہوتی گیند پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔
زمان خان نے برسبین کی طرف سے نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے 3 اوورز میں 21 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی تاہم ان کی ٹیم یہ میچ نہ جیت سکی۔
برسبین ہیٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز اسکور کیے، سڈنی سکسرز نے 18.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کرلیا۔
Comments
0 comment