24 خواجہ سراؤں کی اجتماعی خودکشی کی کوشش،وجہ سامنے آگئی

24 خواجہ سراؤں کی اجتماعی خودکشی کی کوشش،وجہ سامنے آگئی

تمام متاثرہ افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا
24 خواجہ سراؤں کی اجتماعی خودکشی کی کوشش،وجہ سامنے آگئی

Webdesk

|

19 Oct 2025

اندور:  بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں 24 خواجہ سراؤں نے حریف گروپ سے تنازع کے بعد مبینہ طور پر فینائل پی کر اجتماعی خودکشی کی کوشش کی۔

 تمام متاثرہ افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ بدھ کی رات پیش آیا۔ مہاراجہ یشونت را اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر بسنت کمار نِنگوال نے بتایا کہ متاثرہ خواجہ سراں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک ساتھ فینائل پیا، تاہم اس کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

پولیس کے مطابق واقعہ خواجہ سرا کمیونٹی کے دو گروپوں کے درمیان چندے کی رقم کے تنازع پر پیش آیا۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ جب متاثرہ گروپ نے اپنے حصے کی رقم مانگی تو حریف گروپ کی لیڈر اور اس کے ساتھیوں نے مبینہ طور پر دھمکیاں اور تشدد کیا، جس کے بعد متاثرین نے خودکشی کی کوشش کی۔

پولیس نے حریف گروپ کی لیڈر اور اس کے تین ساتھیوں کو گرفتار کر کے حملے اور بھتہ خوری کے الزامات میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، اس واقعے کے بعد کمیونٹی کے کئی ارکان اسپتال کے باہر جمع ہو گئے اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے رہے۔ بعض نے مزید خودکشی کی دھمکی بھی دی، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حالات پر قابو پا لیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!