عالمی عدالت انصاف کا اسرائیل کو رفح آپریشن اور کارروائیاں فوری روکنے کا حکم

عالمی عدالت انصاف کا اسرائیل کو رفح آپریشن اور کارروائیاں فوری روکنے کا حکم

جنوبی افریقا کی جانب سے دائر درخواست پر عالمی عدالت انصاف نے تیرہ دو سے فیصلہ سنایا
عالمی عدالت انصاف کا اسرائیل کو رفح آپریشن اور کارروائیاں فوری روکنے کا حکم

ویب ڈیسک

|

24 May 2024

بین الاقوامی فوجداری عدالت (عالمی عدالت انصاف) نے اسرائیل کو رفح آپریشن فوری طور پر روکنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی عدالت انصاف نے جنوبی افریقا کی جانب سے دائر درخواست پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنادیا۔

عالمی عدالت انصاف نے رفح میں آپریشن روکنے کا فیصلہ 13-2 کی اکثرت سے سنایا ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل رفح میں اپنا ملٹری آپریشن فوری طور پر روک دے اور ہر ایسی کارروائی کو روکے جس سے فلسطینیوں کی زندگی کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ عالمی عدالت انصاف نے نوٹ کیا ہے غزہ میں امداد کی حصول کی صورتحال انتہائی خراب ہے، 8 مئی 2024 کو رفح سے 8 لاکھ فلسطینی بے گھر ہوئے جبکہ فلسطینیوں کو خوراک اور ضروریات زندگی سےمحروم رکھا گیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت دلائل اور حقائق کا جائزہ لینے کے بعد اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ غزہ میں زمینی حقائق تبدیل ہوئے ہیں، غزہ میں انسانی صورتحال 28 مارچ کے بعد مزید ابتر ہوگئی ہے اُس کے باوجود اسرائیلی فوج نے 7 مئی کو رفح میں زمینی آپریشن شروع کیا جس سے صورت حال مزید گھمبیر ہوگئی۔

عدالتی فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ 29 دسمبر 2023 کو جنوبی افریقہ نے درخواست دی تھی، جس میں غزہ پٹی میں نسل کشی کا الزام اور جنگ بندی کی استدعا کی گئی تھی۔

عالمی عدالت انصاف میں فیصلے کے وقت فلسطین کے حامیوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو اپنے ساتھ فلسطینی پرچم بھی لائے تھے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے عالمی عدالت انصاف سے رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن فوری طور پر رکوانے کیلئے ہنگامی اقدامات کی استدعا کی تھی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!