عید کی تعطیلات کا اعلان

عید کی تعطیلات کا اعلان

سرکاری محکمے نے تمام ملازمین کیلیے چھٹی کا اعلان کیا
عید کی تعطیلات کا اعلان

ویب ڈیسک

|

24 Feb 2026

متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کے موقع پر سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین کے لیے تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق وفاقی سرکاری اداروں میں عید کی چھٹیاں جمعرات 19 مارچ 2026 سے شروع ہوں گی اور اتوار 22 مارچ تک جاری رہیں گی، جبکہ سرکاری دفاتر دوبارہ پیر 23 مارچ سے کھلیں گے۔

اسی طرح نجی شعبے کے ملازمین کے لیے چھٹیاں 19 مارچ سے 21 مارچ ہفتہ تک ہوں گی۔ تاہم جو ملازمین اتوار کو بھی کام کرتے ہیں، انہیں 22 مارچ کو اپنی ڈیوٹی پر واپس آنا ہوگا۔

حکام نے مزید بتایا کہ اگر رمضان المبارک 30 دن کا ہوا تو نجی شعبے کی تعطیلات میں ایک دن کا اضافہ کر دیا جائے گا اور چھٹیاں 22 مارچ تک بڑھ جائیں گی۔

یہ اعلان ملک بھر کے تمام سرکاری اور نجی اداروں پر لاگو ہوگا اور عیدالفطر کے موقع پر ملازمین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!