عیسائیوں کے نئے پوپ کا اعلان ہوگیا
رابرٹ فرانسس اس عہدے پر فائز ہونے والے پہلے امریکی شہری ہیں

ویب ڈیسک
|
8 May 2025
شکاگو، الینوائے سے تعلق رکھنے والے 69 سالہ کارڈینل رابرٹ فرانسس پریوسٹ کو کیتھولک چرچ کا نیا پوپ منتخب کر لیا گیا ہے۔
رابرٹ فرانسس اس عہدے پر فائز ہونے والے پہلے امریکی شہری ہیں۔
پریوسٹ نے اپنے کیریئر کا بیشتر حصہ جنوبی امریکہ میں بطور مشنری گزارا ہے۔
انہوں نے پیرو کے شہر ٹروجیلو میں دس سال تک خدمات انجام دیں، جبکہ 2014 سے 2023 تک چیکلیو کے بشپ کے طور پر بھی فرائض سرانجام دیے۔
ان کے عالمی تجربے اور اصلاحی نظریات کی وجہ سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ پوپ فرانسس کے شروع کیے گئے اصلاحی پروگراموں کو جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد نئے پوپ کا انتخاب پرانے رائج طریقے سے ہوا ہے۔
Comments
0 comment