آبنائے ہرمز ایران کی مرضی کے بغیر نہیں کھلے گی، ابراہیم عزیزی

آبنائے ہرمز ایران کی مرضی کے بغیر نہیں کھلے گی، ابراہیم عزیزی

جنگ کے بعد امریکی افواج ایران سے 500 میل دور چلی گئی ہیں۔
آبنائے ہرمز ایران کی مرضی کے بغیر نہیں کھلے گی، ابراہیم عزیزی

Webdesk

|

4 Sep 2026

تہران: ایرانی پارلیمان کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز ایران کی مرضی کے بغیر نہیں کھلے گی۔

 ایک بیان میں ایرانی خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ جنگ کے بعد امریکی افواج ایران سے 500 میل دور چلی گئی ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز نہ کھول سکنے پر امریکا ایسے اقدامات کر رہا ہے، جبکہ ایران امریکی دھمکیوں کا جواب دینے کیلئے اپنی طاقت کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

 دوسری جانب امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایران پر حملے کا درست فیصلہ کیا ، امریکا ایران جنگ پہلے ہی جیت چکا ہے۔

 ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں یوکرین کی جنگ کا خاتمہ چاہتا ہوں ، اے آئی انسانیت کیخلاف ہوگئی تو ہمارے پاس اسے روکنیکے لیے کچھ نہ کچھ ہوگا ۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایران جنگ پہلے ہی جیت چکے ہیں، ایران کے معاملے پر میں نے درست فیصلہ کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!