14 hours ago
آذربائجان کے مسافر طیارے کو راکٹ سے نشانہ بنانے کا انکشاف
امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ روس یا چیچن فورس نے میزائل داغا
ویب ڈیسک
|
26 Dec 2024
قازقستان میں آذربائیجان کے مسافر طیارے کے بارے میں نئی پیشرفت یہ سامنے آئی ہے کہ مسافر طیارے کو مبینہ طور پر میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی یا چیچن فورس نے مبینہ طور پر آذربائیجان کے طیارے کو غلطی سے نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق میزائل فضا میں پھٹنے کی وجہ سے اس کے ٹکڑے مسافر طیارے کے پچھلے حصے پر لگے۔
ذرائع کے مطابق پائلٹ نے طیارے کو گروزنی میں دوبار لینڈ کرنے کی کوشش کی، تیسری بار لینڈنگ کی کوشش کے دوران مسافروں نے دھماکے کی آواز سنی۔
طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے مسافروں کی تعداد 37 ہوگئی، جبکہ 28 زخمی ہیں۔ جہاز میں 67 مسافر اور 15 عملے کے ارکان شامل تھے۔
Comments
0 comment