آذربائیجان :طیارہ حادثے میں 29مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے

آذربائیجان :طیارہ حادثے میں 29مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے

حادثے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی، اور آگ بجھانے کے لیے ہنگامی اقدامات کئے گئے
آذربائیجان :طیارہ حادثے میں 29مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے

Webdesk

|

25 Dec 2024

آذربائیجان کے طیارے کے حادثے میں کم از کم 29 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت نے ایک بیان میں ابتدائی معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ  طیارے میں 64 مسافر اور عملے کے 5 ارکان سوار تھے۔

روسی خبر رساں ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق یہ پرواز چیچنیا میں باکو سے گروزنی جا رہی تھی جب گروزنی میں شدید دھند کی وجہ سے اس کا رخ تبدیل کر دیا گیا۔

حادثے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی، اور آگ بجھانے کے لیے ہنگامی اقدامات کئے گئے۔ قازقستان کی ہنگامی صورتحال کی وزارت نے تصدیق کی ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کم از کم چھ مسافر زندہ بچ گئے ہیں۔

قازقستان کی ہنگامی حالات کی وزارت کے کل 52 اہلکار اور 11 یونٹس کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا ہے۔

 حکام متاثرین کی تعداد اور حادثے کی وجہ کے بارے میں مزید تفصیلات جمع کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ریسکیو ٹیمیں علاقے کو محفوظ بنانے اور باقی بچ جانے والوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔جبکہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!