بھارت، فلسطین کی حمایت پر اسکول پرنسپل کو فارغ کردیا گیا
Webdesk
|
9 May 2024
ممبئی: بھارتی اسکول انتظامیہ نے اپنی پرنسپل کو فلسطین کی حمایت کردہ پوسٹ لائک کرنے پر ملازمت سے برطرف کردیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ممبئی کے معروف اسکول کی انتظامیہ کی جانب سے اسرائیل کی حمایت اور مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزی کا نیا واقعہ پیش آیا ہے۔
اسکول انتظامیہ نے اپنی پروین شیخ نامی پرنسپل کو ملازمت سے یہ کہتے ہوئے برطرف کر دیا کہ انہوں نے مسئلہ فلسطین اور حماس اور اسرائیل کے جاری حالیہ تنازع کے دوران فلسطین کی حمایت کردہ پوسٹ لائک کی ہے۔
اسکول انتظامیہ نے 2 مئی کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پروین شیخ کی ذاتی سوشل میڈیا سرگرمیاں تعلیمی ادارے کی قدروں سے ہم آہنگ نہیں ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پروین شیخ کو عہدے سے اس وقت تک کے لیے مستعفی ہونے کا کہا گیا ہے جب تک انتظامیہ ان کے اس اقدام کی تحقیقات مکمل کرتی ہے۔
Comments
0 comment