بھارت: جیل میں قیدی کی پوتی کو ہوس کیلئے بلانے والا جیلر معطل

بھارت: جیل میں قیدی کی پوتی کو ہوس کیلئے بلانے والا جیلر معطل

لڑکی نے پولیس میں اس معاملے کی شکایت درج کرائی، جس کے نتیجے میں بالاگورسوامی کی معطلی اور قانونی کارروائی شروع کی گئی
بھارت: جیل میں قیدی کی پوتی کو ہوس کیلئے بلانے والا جیلر معطل

Webdesk

|

26 Dec 2024

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے مدورائی سینٹرل جیل کے اسسٹنٹ جیلر کو ایک قیدی کی پوتی اپنی ہوس پوری کرنے کے لئے بلانے پر معطل کردیا گیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مدورائی کے اسسٹنٹ جیلر کو قیدی کی پوتی کو اکیلے میں گھر آنے کا کہنے اور نامناسب رویے کا مقدمہ درج ہونے کے باعث معطل کردیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق اسسٹنٹ جیلر بالاگور سوامی اس لڑکی سے واقف تھا کیونکہ وہ جیل میں اپنے رشتے دار سے اکثر ملنے کے لئے آتی تھی، اپنی واقفیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جیلر نے اسے مبینہ طور پر اپنے گھر اکیلے آنے کے لئے دبائو ڈالا۔

لڑکی نے پولیس میں اس معاملے کی شکایت درج کرائی، جس کے نتیجے میں بالاگورسوامی کی معطلی اور قانونی کارروائی شروع کی گئی ہے۔ لڑکی کی شکایت کے بعد اس کے خاندان کے دیگر افراد نے عوامی مقام پر جیلر کر گھیر کر اس پر حملہ بھی کیا تھا جس کے بعد اسے تھانے منتقل کردیا گیا۔

مزید تحقیقات کے بعد علم ہوا کہ اس سے قبل بھی بالاگورسوامی مختلف قیدیوں کی خواتین رشتے داروں کے ساتھ اس طرح کا نامناسب سلوک کرتا رہا ہے ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!