بھارت: خاتون سیاح کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے الزام میں 7 افراد گرفتار

بھارت: خاتون سیاح کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے الزام میں 7 افراد گرفتار

خاتون کو ہسپتال لے جایا گیا، جہاں خاتون نے ڈاکٹر کو بتایا کہ اس کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے
بھارت: خاتون سیاح کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے الزام میں 7 افراد گرفتار

Webdesk

|

5 Mar 2024

بھارت میں ہسپانوی سیاح کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے الزام میں  7 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ 

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہفتے کے روز، پولیس نے کہا تھا کہ اس واقعے کے سلسلے میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور مزید چار کی تلاش جاری ہے۔ 

ڈمکا کے ڈپٹی کمشنر نے منگل کو CNN کو تصدیق کی کہ مزید چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ریاست جھارکھنڈ کے ڈمکا ڈسٹرکٹ پولیس کے سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ یہ جوڑا، جو ریاست مغربی بنگال سے ہمسایہ ملک نیپال کی طرف موٹر سائیکل پر سفر کے لئے نکلا تھا، جمعہ کو رات گئے گشت پر مامور پولیس افسران نے انہیں مشکل میں پایا۔ 

انہوں نے کہا کہ خاتون کو ہسپتال لے جایا گیا، جہاں خاتون نے ڈاکٹر کو بتایا کہ اس کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔

CNN متاثرہ خاتون کا نام نہیں لے رہا ہے، ہندوستانی قانون کے مطابق جو جنسی تشدد کا شکار ہونے والوں کے نام بتانے سے روکتا ہے۔ پولیس نے جوڑے کے نام یا قومیت ظاہر نہیں کی ہے۔

متاثرہ خاتون نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پراپنے چہرے پر زخموں کے نشانات دکھائے، خاتون کا اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ میں سمجھ رہی تھی کہ میں مرجاؤں گی۔ 

اتوار کو ایک فالو اپ پوسٹ میں، جوڑے نے اپنے لئے آواز بلند کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پولیس باقی مشتبہ افراد کو پکڑنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!