3 hours ago
بھارت کی اپنے شہریوں کو فوری ایران چھوڑنے کی ہدایت
بھارتی وزارتِ خارجہ کے اندازے کے مطابق ایران میں عموما تقریبا 10 ہزار بھارتی شہری موجود ہوتے ہیں۔
Webdesk
|
23 Feb 2026
ممبئی: بھارت کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے ایران میں موجود اپنے شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ممکنہ امریکی حملے کے خدشات کے باعث بھارتی شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تہران میں بھارتی سفارتخانے نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ایران میں بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر جو بھارتی شہری اس وقت ایران میں موجود ہیں، وہ دستیاب ذرائع بشمول کمرشل پروازوں کے ذریعے جلد از جلد ایران چھوڑ دیں۔
بھارتی وزارتِ خارجہ کے اندازے کے مطابق ایران میں عموما تقریبا 10 ہزار بھارتی شہری موجود ہوتے ہیں۔
Comments
0 comment