بھارت میں فضائی ایمبولینس گر کر تباہ، تمام سوار مسافر جاں بحق

بھارت میں فضائی ایمبولینس گر کر تباہ، تمام سوار مسافر جاں بحق

واقعی ریاست جھاڑ کھنڈ میں پیش آیا
بھارت میں فضائی ایمبولینس گر کر تباہ، تمام سوار مسافر جاں بحق

ویب ڈیسک

|

24 Feb 2026

بھارت کی مشرقی ریاست جھارکھنڈ میں ایک ائیر ایمبولینس حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام سات افراد جان کی بازی ہار گئے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں دو پائلٹ اور عملے کے ارکان، زیر علاج مریض اور اس کے ساتھ موجود اہل خانہ شامل تھے۔ حکام کے مطابق اس افسوسناک واقعے میں کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچ سکا۔

یہ ائیر ایمبولینس ریڈ برڈ ایئرویز کے زیر انتظام چلنے والا بیچ کرافٹ سی 90 طیارہ تھا، جس نے ریاستی دارالحکومت رانچی سے پرواز بھری تھی۔

بھارتی فضائی تحفظ کے ادارے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن کے مطابق پرواز کے کچھ ہی دیر بعد عملے نے خراب موسم کے باعث اپنے طے شدہ روٹ میں تبدیلی کی اجازت مانگی تھی۔ تاہم اس کے بعد طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی اصل وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں، جبکہ متعلقہ اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ابتدائی طور پر موسم کی خرابی کو ایک ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم حتمی رپورٹ آنے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

واقعے کے بعد فضائی اور ضلعی حکام نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکمل تحقیقات کے ذریعے حادثے کی وجوہات معلوم کی جائیں گی تاکہ آئندہ ایسے سانحات سے بچا جا سکے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!