بھارت میں کمبھ میلا شروع، لاکھوں یاتریوں کی آمد

بھارت میں کمبھ میلا شروع، لاکھوں یاتریوں کی آمد

میلے کے آغاز پر 50لاکھ ہندو یاتریوں نے ڈبکی لگائی۔
بھارت میں کمبھ میلا شروع، لاکھوں یاتریوں کی آمد

Webdesk

|

13 Jan 2025

الہ آباد: دریائے گنگا، جمنا اور قدیم سرسوتی کے سنگم پر واقع بھارتی شہر الہ آباد میں کمبھ میلہ پیرسے شروع ہوگیاجس میں 50لاکھ ہندویاتریوں نے ڈبکی لگائی۔

ہندو عقیدے کے مطابق ہندو گنگا جمنا سروستی دریاں کے سنگم پر ڈبکی لگا کر اپنے گناہ دھوتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق میلے کے آغاز پر 50لاکھ ہندو یاتریوں نے ڈبکی لگائی۔

میلے میں تقریباً 40کروڑ افراد کی شرکت کی امید کی جا رہی ہے، اسے دنیا کے بڑے مذہبی اجتماعات میں سے ایک مانا جاتا ہے۔اس ضمن میں 12سال بعد منعقد ہونے والے کمبھ میلے کو 4ہزار ہیکٹر پر سجایا گیا ہے، جو اگلے مہینے 26فروری تک جاری رہے گا۔

اس کمبھ میلے کے حوالے سے امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس سے ریاست اتر پردیش کو 2لاکھ کروڑ روپے کی آمدنی ہو گی۔وزیر اعلیٰ اتر پردیش یوگی آدیتیہ ناتھ نے کہا کہ اس میلے کیلئے یہاں دنیا کا سب سے بڑا عارضی شہر بسایا گیا ہے جس میں 50لاکھ سے 1کروڑ یاتریوں کی ہر وقت گنجائش ہے۔

یاد رہے کہ یہ میلہ ہر 12سال بعد منعقد ہوتا ہے، کمبھ میلے کے موقع پر زائرین دریائے گنگا میں نہاتے ہیں۔ہندو عقائد کے تحت اس رسم سے گناہ دھلتے ہیں اور جنت کا راستہ کھلتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!