بھارت میں شادی اور طلاق کا قانون ختم

بھارت میں شادی اور طلاق کا قانون ختم

ریاست آسام کی حکومت نے ایکٹ ختم کر کے سول کوڈ نافذ کردیا
بھارت میں شادی اور طلاق کا قانون ختم

ویب ڈیسک

|

26 Feb 2024

بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنی مسلم دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے ایک اور متنازع قانون کو منظور کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آسام کی حکومت نے شادی اور طلاق سے متعلق قانون کو ختم کردیا۔

ریاستی حکومت نے مسلمانوں کی شادی اور طلاق سے متعلق رجسٹریشن ایکٹ 1935 کو ختم کر کے یکساں سول کوڈ نافذ کردیا ہے۔

ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ ایکٹ کے ختم ہونے اور یکساں سول کوڈ کے نفاذ سے ریاست میں کم عمری میں ہونے والی شادیوں کو روکنا ممکن ہوگا۔

اُدھر مسلمان سیاست دانوں نے ایکٹ ختم ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کی مذہبی آزادی چھیننے کے مترادف قرار دے دیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!