بھارت میں اشتعال انگیز تقریر کے الزام میں مفتی سلمان ازہری گرفتار

بھارت میں اشتعال انگیز تقریر کے الزام میں مفتی سلمان ازہری گرفتار

مفتی سلمان ازہری کو گجرات کی پولیس نے ممبئی سے گرفتار کیا
بھارت میں اشتعال انگیز تقریر کے الزام میں مفتی سلمان ازہری گرفتار

ویب ڈیسک

|

5 Feb 2024

بھارت میں اشتعال انگیز تقریر کے الزام میں معروف مبلغ مفتی سلمان ازہری کو گرفتار کرلیا گیا، جس پر مسلمانوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان ازہری کو اکتیس جنوری کو ایک پروگرام کے دوران تقریر کے الزام میں ممبئی پولیس نے گھر سے گرفتار کیا اور پھر انہیں راہداری ریمانڈ پر جونا گڑھ منتقل کردیا۔

مفتی سلمان کے وکیل نے بتایا کہ ’مفتی صاحب کو گجرات پولیس نے ممبئی میں اُن کے گھر سے گرفتار کیا اور پھر راہداری ریمانڈ پر انہیں جونا گڑھ لے جایا گیا‘۔

پولیس نے بتایا ہے کہ مفتی سلمان کے خلاف جونا گڑھ کے تھانے میں اشتعال انگیز تقریر کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے مقدمہ درج کرانے والے شخص کی شناخت تو ظاہر نہیں کی تاہم میڈیا نے بتایا کہ اُس شخص کا تعلق ہندو مذہب سے ہے اور وہ متحرک تنظیم کا رکن بھی ہے۔

مفتی سلمان کی گرفتاری کیلیے پولیس جب اُن کی رہائش گاہ پہنچی تو چاہنے والے بڑی تعداد میں جمع ہوگئے تاہم انہوں نے اپنے معتقدین کو تاکید کی کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور قانون ہاتھ میں ہرگز لینے کی کوشش نہ کریں۔

سلمان ازہری نے گرفتاری دینے سے قبل اپنے چاہنے والوں سے خطاب کیا تو اس دوران جذباتی مناظر میں دیکھنے میں آئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!