بھارت اور بنگلادیش میں چاند نظر آیا، انڈونیشیا میں عید کل ہوگی

بھارت اور بنگلادیش میں چاند نظر آیا، انڈونیشیا میں عید کل ہوگی

بھارت کی چند ریاستوں میں کل جبکہ باقی میں پرسوں عید منائی جائے گی، انڈونیشیا کا کل عید کرنے کا اعلان
بھارت اور بنگلادیش میں چاند نظر آیا، انڈونیشیا میں عید کل ہوگی

ویب ڈیسک

|

9 Apr 2024

بھارت اور بنگلادیش سمیت مختلف ممالک میں ماہ شوال 1445 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا جبکہ انڈونیشیا میں عید الفطر کل بروز بدھ منائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں لکھنؤ اور نئی دہلی میں چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا گیا ہے جبکہ اطلاعات ہیں کہ ریاست کیرالہ میں چاند کی غیر مصدقہ شہادتیں موصول ہوئیں تھیں۔

بھارت میں چاند نظر نہ آنے پر مسلمان 11 اپریل کو عید منائیں گے جبکہ انڈونیشیا میں چاند نظر آنے کے بعد عید الفطر 10 اپریل کو منائی جائے گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر سمیت مختلف ممالک میں آج تیسویں روزے کے بعد کل دس اپریل کو عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!