14 hours ago
بھارتی فضائیہ نے کتنے طیارے کھوئے؟ راہول گاندھی کا مودی سے سوال
حملوں سے پہلے پاکستان کو مطلع کرنا جرم ہے۔

Webdesk
|
18 May 2025
نئی دہلی: بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مودی حکومت سے سوال کیا کہ بتایا جائے کہ حملے کے بعد بھارتی فضائیہ نے کتنے طیارے کھوئے؟
بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا بھارتی حملوں سے پہلے پاکستان کو مطلع کرنے کے بیان پر بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کی مودی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حملوں سے پہلے پاکستان کو مطلع کرنا جرم ہے۔
انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ حملوں سے پہلے پاکستان کو مطلع کرنے کا کون مجاز تھا؟ وزیر خارجہ جیشنکر نے کھلے عام اس بات کو تسلیم کیا۔راہول گاندھی نے کہا کہ بتایا جائے کہ حملے کے بعد بھارتی فضائیہ نے کتنے طیارے کھوئے؟
Comments
0 comment