بھارتی حکومت کی انتقامی کارروائی، سالوں سے قائم مسجد اور مدرسے کو شہید کردیا گیا
ویب ڈیسک
|
17 Jan 2024
ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹر میں حکومت نے اسلامی دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے مسجد اور مدرسے کو شہید کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مہارشٹر کی حکومت نے اپنی ایک اور اسلام دشمن کارروائی میں ممبئی کے علاقے گھاٹ کوپر اندھیری گلی میں قائم قدیم مسجدِ طاہرہ اور گلشنِ احمد رضا مدرسے کو شہید کردیا۔
مسجد اور مدرسے کو منہدم کرنے کے دوران موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی جنہوں نے بلدیاتی حکام اور مشینری کو حصار میں لیا ہوا تھا۔
علاوہ مکینوں نے بتایا کہ مسجد اور مدرسہ سالوں سے قائم تھے، ممبئی کی حکومت نے اچانک دونوں کو غیر قانونی اور ترقیاتی منصوبے کی راہ میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے منہدم کرنے کا نوٹس بھیجا۔
اس نوٹس میں کہا گیا تھا کہ مسجد اور مدرسہ سڑک کی توسیع کے منصوبے میں رکاوٹ ہیں اس لیے دونوں کو مسمار کرنا ضروری ہے۔
دوسری جانب مسجد اور مدرسہ کے ٹرسٹی منصور شیخ نے بتایا کہ مسجد کمیٹی نے لنک روڈ کو چوڑا کرنے کے منصوبے کے دوران ممبئی میٹروپولیٹن ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ایم آر ڈی اے) سے قانونی تحفظ حاصل کر رکھا تھا مگر انتظامیہ عدالتی احکامات کو کسی خاطر میں نہیں لائی۔
Comments
0 comment