بھارتی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 25 افراد ہلاک
وزیر اعلی نتیش کمار نے مرنے والوں کے ہر خاندان کو 4 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے ۔

Webdesk
|
11 Apr 2025
پٹنہ: بھارت کی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے اور ژالہ باری سے 25 افراد ہلاک ہوگئے ۔
عرب ٹی وی کے مطابق بھارت کی مشرقی ریاست بہار کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے اور ژالہ باری سے 25 افراد ہلاک ہو گئے۔
ریاست کے وزیر اعلی نتیش کمار نے مرنے والوں کے ہر خاندان کو 4 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے ۔
محکمہ موسمیات نے بہار کے 13 اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے مقامی لوگوں کو اگلے دو دنوں کے دوران خراب موسم کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
Comments
0 comment