13 hours ago
بھارتی سکھ فوجی پاکستان کیخلاف جنگ کا حصہ نہ بنیں، اپیل

ویب ڈیسک
|
26 Apr 2025
نیویارک: خالصتان تحریک کے سرکردہ رہنما گورپریت سنگھ پنن نے مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ سکھ فوجیوں کو پاکستان کے خلاف اپنے ہندوتوا ایجنڈے کے لیے "اوزار" کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔
انہوں نے بھارتی فوج میں تعینات سکھ اہلکاروں سے اپیل کی کہ وہ خود کو—ان کے الفاظ میں—"انتہا پسندانہ مہم جوئیوں" سے الگ رکھیں اور وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے پاکستان کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی میں حصہ لینے سے انکار کر دیں۔
انہوں نے کہا کہ"پاکستان کے خلاف نہ لڑیں، پاکستان آپ کا دشمن نہیں،'' پنن نے کہا، اور مزید کہا کہ بھارتی پنجاب کی آزادی کے بعد پاکستان سکھوں کا دوست ملک ہوگا۔
پنن نے یہ بھی الزام لگایا کہ بھارتی حکومت نے چنناپورہ میں "سکھ قتل عام" کی منصوبہ بندی کی تھی، لیکن اس کے بجائے پہلگام میں جھوٹے پرچم والا آپریشن کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مودی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) میں اپنے ہی شہریوں پر حملہ کروایا ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ بی جے پی حکومت ایسے واقعات کو کشمیری آزادی تحریک کے خلاف فوجی کارروائیوں کو جواز دینے اور ہندو ووٹ بینک کو متحرک کرنے کے لیے استعمال کرتی ہے۔
پنن نے متنبہ کیا کہ بھارتی فوج میں سکھ اہلکاروں کو اپنی شناخت پر غور کرنا چاہیے اور ہندوتوا ایجنڈے کا حصہ بننے سے گریز کرنا چاہیے، کیونکہ مستقبل میں خالصتان کی آزادی کے بعد پاکستان ان کا اہم اتحادی ہوگا۔
Comments
0 comment