آبنائے ہرمز پر کنٹرول اور ٹیکس وصولی کی قرارداد منظور

آبنائے ہرمز پر کنٹرول اور ٹیکس وصولی کی قرارداد منظور

ایران مخالف ممالک کے بحری جہازوں پر سخت پابندیاں عائد کیے جانے کا امکان بھی ہے
آبنائے ہرمز پر کنٹرول اور ٹیکس وصولی کی قرارداد منظور

ویب ڈیسک

|

21 Apr 2026

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی نے آبنائے ہرمز پر کنٹرول سے متعلق ایک اہم قانون منظور کر لیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس قانون کے تحت اہم بحری گزرگاہ سے گزرنے والے جہازوں سے فیس وصول کی جائے گی، جبکہ ایران کو ماحولیاتی اور حفاظتی خدمات کے نام پر ٹیکس عائد کرنے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس قانون میں یہ بھی طے کیا جائے گا کہ کن ممالک کے جہازوں کو اس راستے سے گزرنے کی اجازت دی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق مخالف ممالک کے بحری جہازوں پر سخت پابندیاں عائد کیے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!