برطانوی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

برطانوی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

عام انتخابات میں بدترین شکست کے بعد اب سیاسی جماعتیں مرکز میں حکومت کی تبدیلی چاہتی ہیں
برطانوی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

6 May 2024

برطانوی وزیراعظم رشی سنک کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاری مکمل کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی لبرل ڈیموکریٹ پارٹی نے پیر کے روز کہا کہ وہ وزیر اعظم رشی سنک کی حکومت کے خلاف پارلیمانی تحریک عدم اعتماد پیش کرے گی تاکہ مقامی انتخابات میں حکمران کنزرویٹو کو بڑے نقصان کے بعد جون کے عام انتخابات کو مجبور کرنے کی کوشش کی جا سکے۔

واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات میں کنزرویٹو نے 474 لوکل کونسل کی نشستیں حاصل کر کے کامیابی حاصؒ کی جبکہ حزب اختلاف کی مرکزی جماعت لیبر پارٹی کو 186 اور لبرل ڈیموکریٹس نے 104 سیٹیں حاصل کیں۔

رشی سنک نے الیکشن میں اپنی شکست کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم عام انتخابات کی تیاری بھرپور طریقے سے کریں گے کیونکہ کچھ سروے ہمارے حق میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا، "میں اپنے یقین اور ملک کے مستقبل و تعمیر کیلیے آخری حد تک لڑنے کیلیے پُرعزم ہوں۔ 

حالیہ انتخابی نتائج کے بعد اب سیاسی جماعتوں کی جانب سے قومی انتخابات کا مطالبہ کیا جارہا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم جولائی کے بعد الیکشن کا اعلان کرسکتے ہیں۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک پیش ہوئی تو رشی سنک کے خلاف یہ کامیاب ہوسکتی ہے۔ 

لبرل ڈیموکریٹ رہنما ایڈ ڈیوی نے پارٹی کی جانب سے منگل کو تحریک پیش کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بیان میں کہا، "ان بلدیاتی انتخابات نے ظاہر کیا کہ ملک میں رشی سنک اور ان کی کنزرویٹو حکومت کے لیے کافی ہے۔"

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!