برطانیہ میں ہیٹ ویو سے 2700 سے زائد افراد جان سے گئے

برطانیہ میں ہیٹ ویو سے 2700 سے زائد افراد جان سے گئے

برطانیہ کی تاریخ کی شدید ترین گرمی کی لہر کے باعث انگلینڈ اور ویلز کے کئی حصوں میں ریڈ ہیٹ الرٹ جاری کیا گیا تھا۔
برطانیہ میں ہیٹ ویو سے 2700 سے زائد افراد جان سے گئے

Webdesk

|

13 Jul 2026

لندن: انگلینڈ اور ویلز میں مئی اور جون کے دوران ہیٹ ویو سے 2700 سے زائد افراد کی جانیں گئیں۔

موسمیاتی تبدیلی نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ ٹھنڈے کہلانے والے ملک برطانیہ اور یورپی ممالک میں بھی اس سال سورج نے ایسی آگ برسائی جس کی ہیٹ ویو سے ہزاروں افراد لقمہ اجل بن گئے اور وہاں نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔

انگلینڈ میں جون تاریخ کا گرم ترین مہینہ رہا، جہاں درجہ حرارت 37.7 ڈگری تک جا پہنچا۔ جب کہ مئی میں بھی گرمی کا نیا ریکارڈ قائم ہوا، جہاں درجہ حرارت 35.1 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق انگلینڈ اور ویلز میں مئی اور جون کی ہیٹ ویو سے 2700 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ ہیٹ ویو سے ہونے والی زیادہ تر ہلاکتیں جون کے مہینے میں ہوئیں۔ مئی میں ہیٹ ویو سے 550 جبکہ جون کے مہینے میں ریکارڈ 2200 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

برطانیہ کی تاریخ کی شدید ترین گرمی کی لہر کے باعث انگلینڈ اور ویلز کے کئی حصوں میں ریڈ ہیٹ الرٹ جاری کیا گیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!