برطانیہ نے ایران کے لیے تمام فضائی سروسز کی بندش شروع کر دی

برطانیہ نے ایران کے لیے تمام فضائی سروسز کی بندش شروع کر دی

حکام اسے ایران کے خلاف پابندیوں کی نئی سیریز سے تعبیر کرتے ہیں۔
برطانیہ نے ایران کے لیے تمام فضائی سروسز کی بندش شروع کر دی

Webdesk

|

11 Sep 2024

لندن: برطانیہ نے یوکرین کے خلاف روس کو بیلسٹک میزائل دیے جانے کے واقعے کے ردعمل میں تمام براہ راست پروازوں کی بندش شروع کر دی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ کی طرف سے یہ فیصلہ فوری طور پر ایران کو سبق سکھانے کے لیے کیا گیا ہے۔ حکام اسے ایران کے خلاف پابندیوں کی نئی سیریز سے تعبیر کرتے ہیں۔

برطانیہ نے اس بارے میں بتایا کہ وہ اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر یہ فیصلہ کر رہے ہیں کہ ایران کے لیے ہر طرح کی دو طرفہ فضائی خدمات بند کر دی جائیں۔

 اس کے نتیجے میں ایرانی پروازوں کا براہ راست برطانیہ پہنچنا بھی ناممکن ہو جائے گا۔خیال رہے تہران اور لندن کے درمیان ہفتے میں تین براہ راست مسافر پروازوں کی آمد و رفت ہوتی ہے۔

برطانیہ کی طرف سے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا یہ آغاز امریکہ سے بھی پہلے سامنے آگیا ہے۔ تاکہ ان پابندیوں کے ذریعے ایران کو اس امر کی سزا دی جا سکے کہ اس نے روس کو مختصر فاصلے پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کیوں دیے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!