7 hours ago
بشار الاسد کو روس نے کس محفوظ طریقے سے نکالا؟ ساری کہانی سامنے آگئی
ویب ڈیسک
|
12 Dec 2024
روس کے نائب وزیر خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ ماسکو نے شام کے صدر بشار الاسد کو مکمل خاموشی اور پُراسرار طریقے سے ملک سے فرار کروایا۔
روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکو نے انکشاف کیا کہ بشار الاسد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ باغیوں کے دمشق پر قبضے سے قبل ہی شام چھوڑ چکے تھے۔ انہوں نے کہا کہ غیر معمولی صورت حال میں انسانی ہمدردی کے تحت اور ضرورت کے مطابق فیصلے کرتے ہیں اور بشار الاسد کو سیاسی پناہ دینے کا فیصلہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
نائب وزیر خارجہ نے کہا کہبشار الاسد اور ان کے اہل خانہ کو منظم منصوبہ بندی اور فل پروف سیکیورٹی کے ساتھ شام سے روس لایا گیا۔
بشار الاسد اور پیوٹن کی ملاقات پر انہوں نے کسی بھی بات کا جواب دینے سے انکار کیا تاہم کہا کہ صدر پوٹن اپنے شامی ہم منصب بشار الاسد کے اہم اتحادی اور دوست رہے ہیں اور دونوں کے درمیان یہ تعلق اب بھی قائم ہے۔
رپورٹ کے مطابق بشار الاسد نے حال ہی میں روسی دارالحکومت ماسکو میں 3 کروڑ پاؤنڈ مالیت کے 20 اپارٹمنٹس خریدے ہیں۔
Comments
0 comment