چارجنگ کے دوران موبائل پھٹنے سے 4 کمسن بہن بھائی ہلاک
ویب ڈیسک
|
27 Mar 2024
بھارت کی ریاست اترپردیش میں موبائل فون چارجنگ کے دوران پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں چار بچے جھلس کر جاں بحق جبکہ والدین زخمی ہوگئے۔
ریاست اترپردیش میں موبائل فون چارجنگ کے دوران اچانک گھر میں آگ بھڑکی جس نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اس دوران والدین کسی بھی بچے کو نہیں بچا سکے۔
علاقہ مکینوں نے نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا۔ اس گھر سے 4 بچوں اور ان کے والدین کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے چار کمسن بچوں کی موت کی تصدیق کردی۔
ڈاکٹرز نے بتایا کہ والدین کی حالت تشویشناک مگر خطرے سے باہر ہے۔
والد نے بتایا کہ موبائل فون چارجنگ پر لگا تھا اور شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اُٹھی، موبائل پھٹ گیا اور آگ پورے کمرے میں پھیل گئی جس کی لپیٹ میں بچے آگئے۔
Comments
0 comment