چارلی کرک کا مبینہ قاتل گرفتار، اہم انکشاف

ویب ڈیسک
|
13 Sep 2025
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کے قریبی ساتھی اور قدامت پسند تجزیہ کار چارلی کرک کے قتل میں ملوث مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت 22 سالہ ٹائلر رابنسن کے نام سے ہوئی ہے، جسے چارلی کرک کے ایک قریبی شخص نے حکام کے حوالے کیا۔
یاد رہے کہ چارلی کرک کو گزشتہ روز یوٹا یونیورسٹی میں خطاب کے دوران فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا، واقعے کے بعد حملہ آور عمارت کی چھت سے کود کر فرار ہوگیا تھا۔ ایف بی آئی نے ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور نشانیاں جاری کرتے ہوئے گرفتاری پر ایک لاکھ ڈالر انعام بھی رکھا تھا۔
پولیس نے مشتبہ ملزم کی تصویر بھی میڈیا کے سامنے پیش کردی ہے، جبکہ صدر ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ عدالت میں جرم ثابت ہونے پر اسے سزائے موت ہوسکتی ہے۔
چارلی کرک "ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے" کے بانی تھے، یہ تنظیم 2012 میں قائم ہوئی اور تعلیمی اداروں میں قدامت پسند نظریات کے فروغ کے لیے سرگرم رہی۔
Comments
0 comment